چینی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک، 5 لاپتا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورت کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے سچیان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ 180 سے زیادہ امدادی رضاکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے اور تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ موسم سے باخبر اعداد و شمار کے مطابق واقعہ سے دو دن پہلے لیشان شہر شدید بارش کی زد میں تھا۔
Load/Hide Comments


