اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی تمام صوبائی ٹیکسز سے مستثنیٰ ہوگا، جی ڈی اے

کوئٹہ (یو این اے) گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کی حدود پر مشتمل ہے جس کے قیام سے یہاں ہرطرح کی ٹیکس چھوٹ ہو گی ادارہ ترقیات گوادر کی سفارش پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی سمری پر گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔ مجیب قمبرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد گوادر کو تمام صوبائی ٹیکسز سے فی الفور استثنا حاصل ہوگا، جبکہ وفاقی ٹیکسز سے مستثنا وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کے بعد گوادرمعاشی اعتبار سے تیز ترین ترقی کے منازل طے کرے گا اور صنعتی زون اور بندرگاہ پر سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ جس کے بعد مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور گوادر میں کاروباری و معاشی ترقی ہو گی اسی طرح سیاحت اور خدمات کے دیگر شعبے بھی ترقی کے منازل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں