محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت و نااہلی، نال کے متعدد علاقوں میں پانی کا شدید بحران

نال: محکمہ پی ایچ ای نال کی غفلت و نا اہلی کے باعث کلی غلام حیدر میں قلت آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، پینے کے پانی کی نا پید صورتحال کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایکسین پی ایچ ای سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق کلی غلام حیدر نال میں محکمہ پی ایچ ای کی غفلت و لاپروائی کے باعث پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ قلت آب کی سنگین صورتحال کے حوالے سے کئی بار محکمہ کے حکام کو آگاہ کر دیا۔ لیکن کوئی ٹس سے مس تک نہیں ہوا، جبکہ محکمے کے پاس دو درجن کے قریب آبنوشی ٹیوب ویلز ہونے کے باوجود ہمارے کلیوں کے اس کثیر آبادی کو دانستہ طور پر پانی جیسے بنیادی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہیں انہوں نے کہا پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم لوگ مجبورا ٹینکر مافیاں سے منہ مانگے قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہے، جبکہ ان علاقوں کے اکثر و بیشتر بیشتر شہری پانی خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے غریب لوگ دن بھر پانی کی حصول کے لیئے بالٹی ہاتھ میں لے کر گلی کوچوں میں سرگرداں نظر آتے ہے محکمہ پی ایچ ای کی غفلت کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں شہری اور غریب عوام پانی کی بوند کے لیئے ترس رہی ہے مذکورہ علاقوں کے عوامی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری پی ایچ ای اور ڈپٹی کمشنر خضدار اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کلی غلام حیدر نال میں قلت آب کا نوٹس لیکر شہریوں کو قلت آب سے نجات دلائیں۔ بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں