انٹر بوائز کالج کچلاک کا مالی بحران، گورنر بلوچستان نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی

کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گزشتہ روز انٹر بوائز کالج کچلاک کے مالی مسائل کے پیش نظر اپنی دو مہینے کی تنخواہیں کالج فنڈ میں عطیہ کردی ہیں۔ مذکورہ مالی مدد جہاں گورنر بلوچستان کی جانب سے تعلیمی ترقی میں دلچسپی کا مظہر ہے وہیں اس حوالے سے امید افزا بھی کہ اگر حکومتی شخصیات ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جذبہ ایثار کا مظاہرہ کریں تو ہمارے تعلیمی اداروں کے فوری نوعیت کے مالی مسائل بڑی حد تک حل ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں