نائیجریا، سوکوٹو میں مسلح گروہ کے حملے میں 30 افراد ہلاک
ابوجا (آن لائن) نائیجریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں مسلح افراد کے حملوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوکوٹو پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد تانگزا کے علاقے میں ایک ویجیلنس گروہ کے رکن تھے ، جنہوں نے گاوں والوں پر تشدد کیا جس پر مسلح افراد نے ویجیلنس گروپ کے ارکان کا پیچھاکیا اور 8 افراد کوراکا میں ،7 کو بلنگوا میں ، 6 کو جبا میں ، 4 کو دبگی میں ، 3 کو راکادتسے میں اور 2 کو تسلیوا گاوں میں قتل کر دیا۔
Load/Hide Comments


