پی ٹی آئی سینیٹر مہر تاج روغانی کی 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سینیٹر مہر تاج روغانی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر مہر تاج روغانی کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان اور مجسموں کو جلایا گیا، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کروائی جائیں، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔سینیٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ میری اپنی فیملی ممبر کے لوگ آرمی میں ہیں جو شہید بھی ہوئے ہیں، جب تک پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، جب تک پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
Load/Hide Comments


