پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو ہوا کے کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
کراچی (صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، ڈپریشن کا کراچی سے فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے، پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو ہوا کے کم دبا ئوسے کوئی خطرہ نہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے، بحیرہ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتا فوقتا آگاہی دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


