خضدار، دوران ڈکیتی مزاحمت پر 14 سالہ طالب علم کے قاتل گرفتار

خضدار (نامہ نگار) لیویز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 14 سالہ طالب العلم فیاض زہری کے قاتل گرفتار،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ، ایس ایس پی خضدار کیپٹن (ر) فہد کھوسہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اتوار کے شب خضدار سنی ایریا میں ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا کہ جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 14 نوجوان فیاض احمد زہری کو قتل کیاگیاتھا۔ جس کے بعد ہنگامی طور پر انتظامیہ کو ہدایت دی گئی رات گئے ان کے ٹھکانے پر آپریشن کرتے ہوئے مقتول فیاض زہری کی موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان بشیراحمد، اور سعداللہ ساکنان وڈھ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کیا۔جبکہ تفتیش مزید انکشافات متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں