بجٹ میں نظر انداز کرنے پر متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن جماعتیں آج بلوچستان اسمبلی سے ریلی نکالے گی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریگی۔گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں جمعیت علماء اسلام،بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخواملی عوامی پارٹی ودیگر نے اجلاس میں بلوچستان کے آئندہ مالی سال برائے 2020-21کے بجٹ میں نظرانداز کرنے پر احتجاج کااعلان کیا اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتیں آج بلوچستان اسمبلی سے ریلی نکالی گی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریگی،متحدہ اپوزیشن نے موقف اختیارکیاہے کہ حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے اپوزیشن کواعتماد میں نہیں لیاگیاہے بلکہ اپوزیشن حلقوں کو ترقیاتی عمل اور فنڈز میں بھی نظرانداز کیاگیاہے،حکومت کی طرف سے مسلسل بے حسی پر اپوزیشن احتجاج کی راہ اپنانے پرمجبور ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں