رہنماﺅں کے گھروں میں رات کی تاریکی میں چھاپے بلوچی روایات کی پامالی ہیں، بی این پی عوامی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ہمارے پارٹی کے ضلعی رہنما رﺅف گل موسیانی کے گھر پر رات کی تاریکی میں شب خون مار کر چادر اور چار دیواری اور بلوچی روایات کو پا مال کیا گیا یہ عمل ایک غیر آئینی اقدام ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اگر کسی ورکر نے کوئی ایسا اقدام کیا ہے جو ملک کی آئین اور قانون کیخلاف ہے تو اس کیلئے ملک کے آئین میں باقاعدہ طور پر طریقہ کار واضح ہے لیکن کسی کے گھر میں بغیر کسی وارنٹ کے داخل ہونااور خواتین کو ہراساں کرنا ذہنی ٹارچر کرنا ایک درست عمل نہیں اس سے ایک غلط پیغام جائیگا جس سے حالات بہتری کے بجائے مزید خراب ہونگے اگر کسی نے ایسا اقدام کیا ہے تو پولیس،ڈپٹی کمشنرعلاقے میں موجود ہیں پہلے اس پروسس کو مکمل کرنا چائیے جو آئین کے مطابق ہو پھر اسکو گرفتار کیا جائے طاقت کا استعمال آئین کے تابع ہونا چائیے قانون کی بالا دستی ہونی چائیے آئین اور قانون کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی نیک شگون نہیں ہے لہذا روف گل موسیانی کے گھر پر چھاپہ کی تحقیقات ہونی چائیے ہم وزیر اعلی بلوچستان،آئی جی پولیس،سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رﺅف گل موسیانی کے خاندان کو انصاف دلایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں