جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کا نیا بلدیاتی قانون سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین اور میئربنانے کی منظوری دی گئی حالانکہ بلدیاتی قانون کے مطابق میئر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے لہذا حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔
Load/Hide Comments


