ڈیم ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل،ماسکو اور کیف کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

کیف(صباح نیوز) یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں ڈیم ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔یوکرین میں ڈیم ٹوٹنے سے رہائشی علاقے زیرآب آگئے، قصبوں کے غرق ہونے کا خطرہ ہے، ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا،شہریوں کوعلاقہ خالی کرنے کے احکامات دے دئیے گئے۔یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس نے دنپرو دریا پر بنے نووا کاخووا ڈیم کو اڑا دیا۔کئی گیلن پانی بہہ نکلا،اور قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے خیرسون سمیت 80 قصبوں کے غرق ہونے کا خطرہ ہے۔شہریوں کوعلاقہ خالی کرنے کے احکامات دے دئیے گئے۔ زپوریژیا جوہری پلانٹ کیلئے قائم ہائیڈروالیکٹرک پاورپلانٹ بھی مکمل تباہ ہوگیا۔ یوکرین حکام کے مطابق دنیپرو سے کریمیا تک تازہ پانی کی سپلائی رک گئی۔ ادھریوکرین نائب وزیردفاع نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے فوجی مشرقی محاذ پر پیش قدمی کر رہے ہیں۔باخموت شہر کو دشمنی کا مرکز قرار دیا،جہاں کئی ماہ سے لڑائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں