لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں مکھی چلی گئی، ویڈیو وائرل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اسٹیج پر اپنی پرفارمنس کے دوران مکھی نگل گئیں۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کنسرٹ میں موجود تماشائیوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے منہ میں مکھی چلی گئی ہے۔گلوکارہ اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اچانک رُک جاتی ہیں اور مکھی کو منہ سے نکالنے کی کوشش کرتی ہیں تاہم مکھی باہر نہ آنے پر انہوں نے اسے نگل لیا۔ٹیلر نے دلچسپ انداز میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے مکھی نگل لی ہے اور یہ بہت مزیدار ہے مگر اب وہ ٹھیک ہیں۔اس دوران کنسرٹ میں موجود تماشائی خوب قہقہے لگاتے رہے جبکہ گلوکارہ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر بھی ٹیلر کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں