مظفر آباد،سیاحوں کی کار کھائی میں جاگری، نوبیاہتا جوڑا جاں بحق
مظفر آباد (صباح نیوز)مظفر آباد میں کارسیاحوں کی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد رتڑہ کے مقام پر سیاحوں کی کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار نوبیاہتا جوڑا جان کی بازی ہار گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


