ریکوڈک منصوبے میں چاغی کے نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم رکھا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

دالبندین (آن لائن) نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ریکوڈک مینجمنٹ ایک منظم منصوبے کے تحت چاغی کے نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم رکھنے کےلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے اور یہاں بھی سیندک پروجیکٹ کی طرح بااثر شخصیات کے اشاروں پر کچھ افسران بندر بانٹ کرکے انہیں سیاسی فائدے پہنچانے کی پالیسی پر گامزن ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریکوڈک پروجیکٹ کے اہم ذمہ داروں نے کچھ ماہ قبل لوگوں کوطفل تسلی دیکر یقین دہانی کرائی تھی کہ سب سے پہلے امے مشکیچاہ دوربن چاہ پھر نوکنڈی پھرضلع چاغی اور پھر رخشان ڈویژن کے بعد بلوچستان ترجیع ہونگے مگر اب کراچی اورکوئٹہ سے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر سفارش پر لوگوں کوبھرتی کرنے کی مخالفت کرنے کے بعد مینجمنٹ کے افسران کا موقف یکسر تبدیل ہوا کہ جی معاہدہ بلوچستان سطح کا لوکل لیا گیا جوکہ مکاری فراڈ اور دھوکہ بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں، ایچ آر آفس نوکنڈی کے بجائے کراچی اور کوئٹہ میں قائم کرنا ہی کمپنی کی بددیانتی کو ظاہر کررہا ہے نوکنڈی میں سی ڈی سی کے نام پر جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ صرف یہاں کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیونکہ اس کمیٹی کو صرف سوشل سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کے لئے تجاویز پیش کرنے کے اختیارات دیے گیے ہیں جوکہ ایک مذاق ہے، ملازمتوں کے حوالے سے کمیٹی کا کوئی کردار نہیں، اس طرح کی شاطرانہ چالوں سے چاغی کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اب کمیٹی میں سیاسی پارٹیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کمپنی افیسران کا اپنی طرف سے نام شامل کرنے کامقصد یہاں کے اسٹیک ہولڈرز کو آپس میں دست وگریبان کرنا ہے، مگر نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے تمام سیاسی پارٹیوں پینلز و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نشست رکھے گی جس میں کمپنی مینجمنٹ کی جانب سے تمام چالاکیوں اور سازشوں کوسامنے رکھ کر متفقہ طور پر لائحہ عمل بنائیں گے جس سے علاقہ کے نوجوانوں کو سب سے پہلے ملازمتوں میں ترجیع مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں