برفانی تودہ گرنے کا خطرہ، شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطر ے کے پیش نظرشاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل کلیئر ہونے کے بعد اطلاع دی جائے گی ۔ڈی سی مانسہرہ نے کہا کہ سیاح بابوسر ٹاپ پر سفر سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں