آئی ایم کی شرائط کو من و عن تسلیم کیا، امید ہے رواں ماہ معاہدہ طےپا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم کی شرائط کو من و عن تسلیم اور عمل درآمد کیا، امید ہے اس ماہ معاہدہ طے پا جائے گا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کا برا حال تھا۔ چین سمیت دوست ممالک نے مالیات سنبھالنے میں بہت مدد کی، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کئے، اس دوران ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ایک عالمی مسئلہ ہے، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک مہنگائی کی شدید لہر سے دوچار ہیں۔ دنیا کے امیر ملکوں کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ اپنے عوام کو ریلیف دے سکیں، پاکستان میں صورت حال ویسی نہیں۔ پاکستان میں معاشی عدم استحکام سے عام آدمی انتہائی مشکلات سے دوچار ہے، غریب آدمی پس کر رہ گیا ہے۔ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریب طبقہ اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں