ترکی میں فوجی بارودی مواد کی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی فوجی بارودی مواد کی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک۔ ایک علاقائی گورنر نے بتایا کہ ترکی کی فوجی بارودی مواد کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعہ دارالحکومت انقرہ سے 40 کلومیٹر (25 میل) مشرق میں Elmada کے علاقے میں ایک فیکٹری میں پیش آیا جو ترکی کی وزارت دفاع کا حصہ ہے۔ انقرہ صوبے کے گورنر واسپ شاہین نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک کیمیائی رد عمل کی وجہ سے صبح 8.45 بجے (5.45am GMT) ڈائنامائٹ کی تیاری کے شعبے میں دھماکہ ہوا۔ بدقسمتی سے پانچ ملازمین ہلاک ہو گئے۔ تمام متاثرین کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں اور استغاثہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ این ٹی وی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ دھماکے کے زور سے آس پاس کے علاقوں میں دکانوں اور مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسٹیشن نے بتایا کہ خاندان کے افراد اپنے پیاروں کی خبر کے لیے کمپاﺅنڈ پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں