افغانستان میں 5 ہزار کمپنیاں خواتین کے زیر انتظام ہیں، افغان قائم مقام وزیرتجارت

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت نورالدین عزیزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں 5ہزار کمپنیاں باضابطہ طور پر خواتین کے زیر انتظام ہیں۔مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے وزیرکے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں خواتین کے ذریعے چلائے جانے والے کاروبار کے لیے ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے زیر انتظام 5 ہزار سرکاری کمپنیاں موجودہیں۔ٹیلی ویژن چینل کے مطابق عزیزی نے حال ہی میں جنوبی صوبہ ہلمند میں کہا کہ افغانستان میں خواتین تقریباً 50 ہزار کمپنیوں اور فرموں کو غیر سرکاری طور پربھی چلاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں