کوئٹہ، ریلوے ملازمین کے لئے مختص قبرستان کی اراضی پر مافیا قابض ہے، امن کمیٹی
کوئٹہ (صباح نیوز)امن کمیٹی جوائنٹ روڈ کوئٹہ کے چیئرمین اسماعیل بنگلزئی ، چوہدری شبیر احمد ، حاجی فاروق یوسفزئی، حبیب خان ،ملک اکرم عوان ،شاہد بلوچ ،علی رضا، عمر خیام،فہیم میٹ ودیگر ممبران نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ریلوے قبرستان میں آئوٹ سائیڈر کے تدفین کر کے ریلوے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ،ریلوے ملازمین سے ہر مہینے اسی قبرستان کے زمین کے لئے لاکھوں روپے جمع بھی کئے جاتے لیکن کسی کو پتہ نہیں یہ پیسے کہاں جاتے ہیں اور کہاں استعمال ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ قبرستان میں آنے جانے کیلئے راستہ تک نہیں اور نہ ہی لائٹس کی سہولیت موجود ہے۔ واضح رہے یہ زمین 60 سالوں سے بھی زائد ہوئے ریلوے ملازمین کے لئے مختص کیا گیا ہے ،جس پر اب مافیاز مکمل طور پر قابض ہوچکے ہیں۔ جو آوٹ سائیڈروں سے پیسہ لے کر ان کی میت کو تدفین کرتے ہیں، دوسری جانب ریلوے کالونی پچھلے دس سالوں سے ترقیاتی کاموں اور فنڈ سے محروم ہے ان دس سالوں سے کتنے فنڈ آئے اور کہاں چلے گئے کسی کو پتہ نہیں اور نہ کوپوچھنے والا ہے۔اس وقت ریلوے کالونی ہر جگہ کچرے کا ڈیر بنا ہوا ہے جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے جسے اٹھانے والا بھی نہیں رہے۔ حالانکہ یہ ذمہ داری میٹروپولیٹن کی ہے لیکن وہ بھی اپنی اس ذمہ داری سے غافل بیھٹے ہیں۔ اس لئے ریلوے کالونی کے مکین ہر طرح کے مصیبتوں میں پھنس گئے ہیں اور ان حالات سخت پریشان ہیں۔ لہذا موجود حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے گزارش ہے کہ وہ ریلوے کالونی کے مسائل کو جلد سے جلد حل کریں ورنہ امن کمیٹی اس رویے پر سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔


