پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانے والی بہن بیٹیوں سے گرین بس سروس کا افتتاح کروایا جائے گا، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے، اسکول ہو یا کالج، اسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوا کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع نہیں کرینگے، سرکاری اداروں میں زیر تعلیم بچوں سے اسکول کا افتتاح کرائیں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں سے اسپتالوں کا افتتاح کرائینگے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانے والی بہن بیٹیوں سے گرین بس سروس کا افتتاح کروایا جائے گا۔ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں