ڈھاکہ میں 10 سال بعد پولیس کی اجازت کے بعد جماعت اسلامی کی پر امن ریلی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی بنگلا دیش نے ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف پرامن ریلی نکالی جس میں پارٹی اہم مطالبہ نیوٹرل کیئر ٹیکر حکومت کی بحالی کے لیے تھا تاکہ جلد الیکشن ہوسکیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہمارے لیڈر شفیق الرحمن اور دیگر پارٹی ورکروں کی رہائی کا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے تمام گرفتار رہنماﺅں اور کارکنان کو جلد رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ 10 سال بعد پولیس کی اجازت کے بعد جماعت اسلامی کو ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں