کچھی بار ایسوسی ایشن پنجرہ پل کی بندش کیخلاف منگل کو عدالتی امور کا بائیکاٹ کریگی

کوئٹہ (آن لائن)بار ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے صدر محمد اقبال گولہ نے پنجرہ پل کی بندش کے باعث آج کچھی بار ایسوسی ایشن عدالتوں کا بائیکاٹ کرے گی اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ منگل کو مچھ ،ڈھاڈر ،اور بھاگ میں تمام وکلا پنجرہ پل عدم تعمیرات کی وجہ سے اور حکومت بلوچستان کی نااہلی سے مسافروں کو آئے روز سڑک کی بندش کے باعث عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مون سون بارشوں کے باعث سندہ بلوچستان قومی شاہراہ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی اور پنجرہ پل مکمل طور سیلاب کی نظر ہوگیا جس باعث مسافروں کو سفر کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے اب تک متاثرہ پنجرہ پل کی تعمیرات عدم تعمیر کا شکار ہے اور آئے روز معمولی بارش یا کسی ٹرالر کے الٹنے سے روڈ بندش کا شکار ہوتا ہے اور مسافروں کو اس شدید گرمی میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ بڑا المیہ ہے آج بار ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے تمام وکلا نے احتجاجی طور پر مچھ ،ڈھاڈر اور بھاگ عدالتوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں