آپس کی رنجشوں سے ٹوٹ گئے، قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، نواب جنگیز مری

اوتھل :مری قبائل کے نواب جنگیز خان مری سے لسبیلہ مری برادری کے سربراہ وڈیرہ صوبہ خان مری کا کوئٹہ مری ہاﺅس میں اہم ملاقات علاقائی صورتحال پر گفتگو پورے ملک میں مری برادری کو یکجا کرنے اور ان میں معمولی معمولی رنجشوں کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے بعد لسبیلہ مری برادری کے سربراہ وڈیرہ صوبہ خان مری نے نواب جنگیز خان مری پر اس بات پر زور دیا کہ ہمارے مری قبائل کی آپس کی رنجش کی وجہ سے ٹوٹ گئے ہیں، جب تک ہم آ پس میں بیٹھ کر مسئلے کا حل نہیں نکالیں گے تب تک مری قبائل کی ترقی ممکن نہیں۔ نواب جنگیز خان مری نے وڈیرہ صوبہ خان مری کو یقین دہانی کرائی کہ عید کے بعد تمام مری قبائل کے معتبرین کو بلا کر مری قبائل کے رنجشیں ختم کریں گے۔ نواب چنگیز خان مری نے کہا کہ پورے ملک کی مری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرنے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مری قبائل آپس میں متحد و منظم ہوگا تو انشا اللہ ترقی و خوشحالی انکا مقدر بن جائیگی انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مری قبائل میں آپس کی تمام ناراضگیوں کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام مری قبائل آپس میں پیار و محبت پیدا کریں انشا اللہ وہ ایک مضبوط ترین قبائل بن جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں