وزیرآباد میں ٹریفک حادثات ، بچے سمیت3 افراد جاں بحق

شور کوٹ،وزیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شور کوٹ وزیر آباد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بچہ سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق باہو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سراج اور اصغر کے ناموں سے ہوئی ، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیر آباد میں سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کہ تاج گارڈن کا رہائشی خضر اپنے 5 سالہ بھائی موسیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھومنے نکلا تھا کے راستے میں حادثہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں 5 سالہ موسیٰ جاں بحق ہوا جبکہ 14 سالہ خضر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں