9 مئی ہنگامہ آرائی کیس، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔عدالت نے 19 جون تک شاہ محمود قریشی کی تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے وکیل علی بخاری سے سوال کیا کہ کل آپ کدھر تھے؟۔وکیل علی بخاری نے بتایا کہ چیف کمشنر آفس میں درخواست کے معاملے پر مصروف تھا۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف کی درخواست ضمانت پر آپ کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، میں نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، 19 جون کو دیگر شریکِ ملزمان کی بھی ضمانتوں کی سماعتیں مقرر ہیں۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں