وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کا احتجاج،بی این پی کے کارکنوں نے سریاب روڈ بند کردیا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کا احتجاج،بی این پی کے کارکنوں نے سریاب روڈ بند کردیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبائی بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کو نظرانداز کرنے کیخلاف متحدہ اپوزیشن کے زیراہتمام زرغون روڈ پر واقع ریڈ زون وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج جاری ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق پولیس ارکان اسمبلی کو گرفتارکرے گی جس کے پیش نظر حزب اختلاف کی ایک اہم جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے سریاب روڈ پر روکاٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاتاہم اس وقت تک کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں