شام میں ترکیہ کی بمباری کی زد میں آکر روسی فوجی اہلکار ہلاک، 4 زخمی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شمالی علاقے میں ترکیہ کی آرٹلری بمباری کی زد میں ایک گاڑی آگئی جس میں سوار روس کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بمباری سے 4 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے فوجی دستوں نے صوبہ حلب کے گاو¿ں ہربل اور ام ہاش کو ملانے والی سڑک پر بمباری کی۔ دوسری طرف ترکیہ کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ترک فورسز کے مارٹر حملے میں شام میں موجود کرد عسکریت پسند تنظیم کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کرد جنگجوو¿ں نے شام کے شمال میں واقع جبرین بیس پر حملہ کیا تھا لیکن بیس میں موجود ترک فوجی محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں