ضلع خیبر،گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر کے باڑہ علاقہ ملک دین خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


