شیل کاپاکستان سے 75 سال پرانا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ ، شیئرز فروخت کرنے کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شیل پاکستان لیمیٹڈنے اپنے ہولڈنگ شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔شیل پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شیل پاکستان میں گزشتہ 75 سالوں سے کاروباری امور انجام دے رہاہے ، شیئرز میں بین الاقوامی خریدار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، کوئی بھی فروخت ٹارگٹڈ سیلز پراسیس بائیڈنگ ڈاکیومنٹ پر عملدرآمداور قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہو گی ۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شیئرز میں بین الاقوامی خریدار دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔شیل کو گزشتہ کچھ عرصہ میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث نقصانات اٹھانا پڑے ہیں ،شیل پاکستان لیمیٹیڈ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو پیغام پہنچا دیاہے ، شیل پٹرولیم کمپنی مقامی آپریشنز کے 77 فیصد شیئرز رکھتی ہے ۔یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہونے والی میٹنگ میں کیا گیاہے ۔


