کوئٹہ میں جونیئر ٹیچرز کی احتجاجی ریلی، پولیس نے ریڈ زون جانے سے روک دیا
کوئٹہ (آن لائن) جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ریڈ زون کی جانب جارہی تھی جسے پولیس اور انتظامیہ نے روک لیا مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوںمیں اضافہ کیا جائے اور جونئیر ٹیچرز کو اپ گریڈ کیا جائے اس کے علاوہ 3ہزار بند سکولوںکو فعل بنایا جائے جونئیر ٹیچرز گزشتہ کئی عرصے سے اپنے مطالبات کے حق کے لئے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت نے تا حل انکے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیںاٹھایا جس کی وجہ سے ان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں مظاہرین بعد میں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مر امن طور منتشر ہوگے۔
Load/Hide Comments


