چاغی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ( این این آئی) چاغی میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے بارودی سرنگ،میزائل راونڈز اور منشیات برآمدکر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لیویز حکام کے مطابق اسپیشل لیویز اسکواڈ نے چاغی کے علا قے پاک افغان باڈر کے قریب عیسیٰ کور میں کمانڈر کریم نوتیزئی کی سربراہی میں کاروائی کر تے ہوئے دو میزائل،دو بارودی سرنگ، ایل ایم جی کے 440 راونڈز،ایس ایم جی کے 130راونڈز ا، ائیر کرافٹ کے 100 راونڈز اور بیس کلوگرام افیون برآمد کرکے قبضے میں لے لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


