درہ آدم خیل، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ظفر عرف ظفری دو ساتھیوں سمیت ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) درہ آدم خیل میں کالعدم تنظیم کاکمانڈر ظفر عرف ظفری دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔16 اور 17 جون کی رات سیکیورٹی فورسز نے انتہائی جامع منصوبہ بندی کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر ظفر خان عرف ظفری ولد غلام صدیق کو درہ آدم خیل میں 2 دیگر ساتھیوں  سمیت مار دیا۔اس کے دو ساتھیوں کی شناخت حسن خان ولد محمد عمران (ساکن بازی خیل، درہ آدم خیل)اور انس عرف علی (ساکن ننگرہار افغانستان) کے ناموں سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں