پنجگور جتکان بازار کے پی ٹی سی ایل کنکشن دو ہفتے بعد بھی بحال نہ ہوسکے، تاجر مشکلات سے دوچار

پنجگور(آن لائن)پنجگور چتکان بازار کے پی ٹی سی ایل کنکشن دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکے اس وقت بازار کا آدھا حصہ ڈسکنٹ ہے بازار کے کاروباری شخصیت پی ٹی سی ایل و ڈی ایس ایل سے محروم آئن کاروبار گزشتہ دو ہفتے سے متاثر مختلف دکانوں کو عید کے سامان آرڈر کرنے تھے وہ پی ٹی سی ایل کے منقطع ہونے سے روک گئے عید کی شاپنگ کے مختلف سامان کی رسائی کاروباری لوگوں کیلئے مشکل میں پڑھ گئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا گزشتہ دو سال سے بند ہونے کی وجہ سے تمام تر انحصار پی ٹی سی ایل پر تھا لیکن ادارے کی غفلت ولاپرواہی سے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہوسکے تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں کنسٹرکشن روڑ تعمیرات کے زد میں آکر مختلف مارکیٹوں کے مین کیبل کٹنے سے سینکڑوں لائن کٹ گئے صارفین نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے زمہ داروں سے ملاقات کی اور کٹ شدہ لائنوں کی بحالی کا مطالبہ کیا محکمہ پی ٹی سی ایل کے زمہ دار نے کہا ہے کہ ادارے کے پاس اس طرح کے کیبل نہیں ہیں کیبل منگوائے ہیں جب وہ پہنچیں گے تو بحال ہونگے انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ عید سے پہلے ممکن نہیں ہوگا البتہ عید کے بعد متوقع ہے کہ بحال ہونگے اس طرح دو ہفتے گزر جانے کے بعد عید کے بعد دنوں کو شامل کرکے ایک ماہ مکمل بند رہنے کا خدشہ ہے اور صارفین کو ایک ماہ کی بل استعمال کئیے بغیر ادا کرنا پڑتا ہے بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ انجمن تاجران کے صدر نے اس طرح کے معاملے کو جلد حل کرنے کی جدوجہد کی ہے لیکن موجودہ انجمن تاجران کے صدر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر مسلے کو حل نہیں کیا تو بازار بند کردیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں