چارلس براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ مقرر

واشنگٹن:چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا پہلا سیاہ فام سربراہ مقرر کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل چارلس براؤن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دیدی ہے۔امریکی سینیٹ میں براؤن کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں