اوتھل، مدرسہ میں گیسٹرو کی وباءپھیلنے سے 40 طلباءمتاثر

اوتھل (این این آئی) لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد میں طلباءمیں گیسٹرو کی وباءپھیل گی جس کے سبب 40 طلباءوباءسے متاثر ہوئے، DHO لسبیلہ عبدالحمید بلوچ نے اپنی سربراہی میں فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دے کر مدرسہ روح السلام طاہریہ پہنچے۔ جہاں پہنچ کر متعلقہ ٹیم نے فوری علاج معالجہ شروع کردیا، مدرسے میں گیسٹرو کی وباءکو قابو پالیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں لاکھڑا روڈ پر واقع مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد میں طلباءمیں گیسٹرو کی وباءپھیل گی جس کے سبب 40 طلباءوباءسے متاثر ہوئے, اطلاع ملتے ہی DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے اپنی سربراہی میں ADHO ڈاکٹر منظور احمد بلوچ ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عظیم نواز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک ٹیم تشکیل دے کر فورآ مدرسہ روح السلام طاہریہ پہنچے جہاں تقریباً 40 کے قریب طلباءکا چیک اپ اور فوری علاج شروع کردیا گیا۔ اس موقع پر DHO ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ لاکھڑا روڈ پر مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد میں طلباءمیں گیسٹرو کی وباءپھیلی ہے تو فوری ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ مدرسہ میں ٹیم کے ساتھ پہنچاجہاں پر ٹیم نے علاج معالجہ جاری کردیا ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے وباءپر قابو پالیا ہے۔خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کی بروقت گیسٹرو کی اطلاع دینے پر متاثرہ علاقہ کے کونسلر اور مکینوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا بروقت اطلاع اور علاج پر ہی فوری طور پر وباءکو قابو لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں