نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر الٹ گیا، کلینڈر جاں بحق، ڈرائیور زخمی
نوشکی (آن لائن) آر سی ڈی شاہراہ این-40 سلطان چڑھائی پر ایران کے لئے آم فروٹ لیجانے والا ٹرالر الٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے ایران کی طرف آم فروٹ لیجانے والی این چالیس سلطان چڑھائی پر ٹرالر الٹنے سے ڈرائیور محمد اسماعیل نیلم زخمی اور کلینڈر جاں بحق ہوگئے، جن کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی لایا گیاپولیس۔ کے مطابق ٹرالر آم لیکر کوئٹہ سے ایران جا رہا تھا۔ جو سلطان چڑھائی پر الٹ گیا جس کے باعث ٹرالر میں سوار ایک شخص جان بحق اور جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
Load/Hide Comments


