نیوزی لینڈ ، 3 ریستورانوں پر کلہاڑی بردار شخص کے حملوں سے 4 افراد زخمی

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں 3 ریستورانوں پر کلہاڑی بردار شخص کے حملوں سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی آکلینڈ کے مضافاتی علاقے البانے میں رات گئے کلہاڑی بردار شخص نے ایشیائی ریستورانوں پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں چینی ریستوران تھے اور قریب ہی واقع تھے، واقعہ کے بعد ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک حملے کے پیچھے مقاصد کا نہیں بتایا گیا۔ ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق ایک شدید اور تین معمولی زخمیوں کو ہسپتا ل پہنچایا گیا تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایک چینی ریستوران میں کام کرنیوالے ملازم نے بتایا کہ اچانک ایک شخص اندر آیا اور کلہاڑی سے حملہ کردیا، اس نے مجھ پر بھی حملہ کیا مگر میں نے کلہاڑی پکڑلی، اس کے باوجود وہ میرے سر کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ عملے کا کہنا ہے کہ اس کے فورا بعد حملہ آور دوسرے ریستوران میں گھس گیا اور وہاں لوگوں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے اعلی عہدیدار ٹیموتھی ولیمز نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ حملہ آور کا کوئی اور ساتھی اس میں شامل ہو بلکہ یہ اس کا انفرادی فعل تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار حملہ آور پر مزید الزامات عائد کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں