خاران، بیرون ملک اسمگلنگ سے چینی مارکیٹ سے غائب، قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

خاران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف خاران شہر میں چینی کی بُحران تو دوسری طرف شہرسےباہر چینی کی اسمگلنگ تیزی سے جاری ذرائع کے مطابق خاران شہر میں چینی کی بُحرانی سے آئے روز چینی کی ریٹ میں تیزی سے خود ساختہ طور پر اضافہ کی جارہی ہے جس سے عام شہری یا اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکاندار شدید متاثر اور پریشان ہیں خاران شہر میں چینی کی بُحرانی اور قیمت میں اضافے کی اصل وجہ شہر سے باہر رات کے تاریکی میں اسمگلنگ ہے ذرائع کے مطابق چینی خاران شہر سےیک مچ اور یک مچ ضلع چاغی سے ہمسائیہ ملک افغانستان رات کے تاریکی میں اسمگلنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے خاران بازار میں چینی ڈیلرز سے دوکانوں کے نام متعدد چینی کی بُوریاں لیکر چنچی رکشے کے ذریعے شہر میں کسی گودام یا چار دیواری میں پہنچادی جاتی ہیں جہاں سے رات کے گیارہ بجے زامباد گاڑیوں میں شہر سے باہر چینی کی اسمگلنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہوتی ہے رات کے سینکڑوں گاڑیاں چینی کی بُوریاں لوڈ کرکہ نکلتے ہیں خاران شہر سے باہر چینی اسمگلنگ میں اہم سیاسی نام سامنے آرہے ہیں اورچینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کرنے والے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کیجانب سے بھتہ لینے کی بھی خبریں سامنےآرہی ہیں جو حیران کُن ہیں دن کی روشنی میں دیدہ دلیری اور رات کے تاریکی میں ضلعی انتظامیہ و دیگر سیکورٹی فورسز کے قائم چیک پوسٹوں کے سامنے سے اسمگلنگ ہونے والے چینی کی گاڑیوں کا گزرنا کسی طاقتور اسمگلر یا کوئی سیاسی پارٹی کےاہم رہنما کی ملوث ہونے کے بغیر ممکن نہیں ذرائع کا بتانا تھا کہ اکثر رات کے اوقات اسلحہ بردار لوگ بھی اسمگلنگ ہونے والے چینی کی گاڑیوں کو پاس کرتے ہیں اگر کسی بھی وقت لیویز یا پولیس حرکت میں آکر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے میدان میں آتا ہے تو یہی اسمگلروں کی گروہ کیجانب سے طاقت اور اسلحے کے زور پر اپنے مالوں کو نکالنے میں کامیاب بھی ہوتے ہیں ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ خاران گواش سی پیک روڑ پر پولیس اور لیویز اہکاروں پر حملے اور انکے سرکاری اسلحے چھینے کا واقعہ بھی اسی اسمگلنگ میں رکاوٹ ڈالنے کے تناظر میں کی گئی واضع رہے گواش سی پیک روڑ پر نامعلوم افراد کی لیویز پوسٹ پر حملے میں لیویز دفعہ دار بھی جانبحق ہوگئی تھی چینی کی شہر میں بُحرانی اور قیمت میں اضافے اور شہر سے باہر اسمگلنگ ہونا ضلعی انتظامیہ محکمہ کسٹم و دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے خاران کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی بلوچستان پولیس سے خاران میں چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام اور چینی اسمگلرز سمیت بھتہ لینے والے اہلکاروں کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں