تمام تر چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف دیا،شاندار بجٹ بنانے پر وزیراعلیٰ مبارکباد کے مستحق ہیں، سردار عبدالرحمن کھتیران
کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی وزیر مواصلات تعمیرات سردار عبدالرحمن کھتیران نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صو با ئی وزیر خزانہ انجینئرزمرک خان اچکزئی کو مثالی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ24 -23 کے مالی سال میں نیا ٹیکس نہ لگانا غریب پروری کا ثبوت ہے شاندار بجٹ بنانے پر بلوچستان عوامی پارٹی بلخصوص وزیراعلیٰ مبارکباد کے مستحق ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جس سے عوام،ملازمین کی زندگی آسان ہو گئی۔ پیش کردہ بجٹ سے روز گار کے مواقع بڑھیں گے جس سے مجموعی ترقی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاصحت، تعلیم،امن وامان و تعمیرات کے بجٹ میں گزشتہ برسوں کی نسبت اضافہ کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے تمام تر چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف دیاہے۔بلوچستان حکومت کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے جس سے عوام کو بہت فاہدہ ہو گا۔