ایرانی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقیم 52 پاکستانی باشندوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا
تفتان (آن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مزید52 پاکستانی باشندوں کو اپنے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ اور یونان جانے کی خواہش مند مزید 52 پاکستانیوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے اپنے شہروں سے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 43 ، خیبرپختونخوا 06 اور سندھ 01، آزاد کشمیر 01 اور بلوچستان 01 شامل ہے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر انچارج راہداری گیٹ امیر حمزہ میرانزئی کے حوالے کیا گیا لیویز فورس کی ابتدائی تفتیش کے بعد تمام پاکستانی کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کیا گیا،ایف آئی اے تفتان کے مطابق یہ تمام افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے جنھیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا،مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کر رہی ہے۔