کیچ میں تحریک کو کمزور کرنے کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، حق دو تحریک رہنما

تربت (نمائندہ انتخاب) حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی وائس چیئرمین یعقوب جوسکی کی زیر صدارت حق دو تحریک کیچ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حق دو تحریک کیچ کے سینئر کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی ،اجلاس سے حق دو تحریک بلوچستان کے سینئر وائس چیئرمین یعقوب جوسکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان ضلع کیچ میں بھی اپنی بنیادی مطالبات آزادانہ سرحدی تجارت ،لاپتہ افراد کی بازیابی اور ٹرالر مافیا کی روک تھام ،منشیات کا خاتمہ ،شعبہ صحت اور تعلیم کی بہتری ،عام لوگوں کی آزادانہ نقل وحمل چیک پوسٹوں پر بلاوجہ روک تھام اور عام بلوچوں کی تذلیل کے خلاف اپنی جدو جہد اور تحریک جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہاکہ حق دو تحریک کو کیچ میں منظم اور مضبوط بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم اور تنظیم سازی کا عمل جلد شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کیچ میں حق دو تحریک کو کمزور کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اجلاس سے امیر جماعت اسلامی کیچ غلام یاسین اور حق دو تحریک بلوچستان کے سینئر رہنما شبیر رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک کی مرکزی قیادت کیچ میں تحریک کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہاکہ حق دو تحریک کے کارکنان کسی بھی منفی اور غیر سنجیدہ عمل پر دھیان نہ دیں بلکہ وہ تحریک کو فعال اور مستحکم بنانے میں دن رات اپنی کوششیں جاری رکھیں اجلاس سے جماعت اسلامی کیچ کے سینئر رہنما محمد عمر فاروق نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں شریک دیگر کارکناں اور ذمہ داران میں مختیار انور زاعمرانی ، عبدالسلام بہمن،مولانا عبدالواحد زور بازار،مفتی احمد بیلزئی پٹھان کہور،شاہجہان کوشقلات،پرویز احمد گوکدان،منیر احمد سنگانی سر،عبدالحکیم مری آباد جوسک،جمعہ خان مری آباد آبسر،طارق سید جوسک،محمد ایوب جوسک،مبشر صابر جوسک،ملا برکت زامرانی سری کہن،محمد اسلم زامرانی سری کہن،محمد ابراہیم زامرانی آبسر،وسیم کے بی سنگانی سر،عبدالخالق مری چھلو،محمد حنیف سلیمان کلگ سمیت دیگر شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں