یونان کشتی حادثہ،126 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے نمونے جمع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے نے 126 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لئے۔ ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52متاثرین کے لواحقین کی جانب سے نمونے جمع کروائے گئے۔ گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے نمونے دیئے گئے۔ کوٹلی آزادکشمیر کے 28افراد کے لواحقین کے بھی خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں