بلوچستان پولیس ٹریننگ کالج میں 97 ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

کوئٹہ (آن لائن) پولیس ٹریننگ کالج میں 97ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس کے مہمان خاص گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ تھے تقریب کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہمارے معزز مہمان گورنر بلوچستان نے ہمیشہ سے بلوچستان پولیس کی ہر فورم پر مدد کی اور پولیس کے ایک اہم ایڈوکیٹ کی حیثیت سے ہر فورم پر ان کی مراعات اور بنیادی ضروریات کا کیس لڑا۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ مجرموں کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں۔صوبے میں پائیدار امن کا قیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں تخریب کاری، اغواءبرائے تاوان اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دیں۔ بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ تخریب کاری کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور محکمہ کی عزت و وقار میں اضافہ کریں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، ڈی آئی جیز ، اے آئی جیز دیگر پولیس افسران، پاس آو¿ٹ ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ، پولیس شہداءکے ورثائ اور معززین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی ایک بہت ہی اہم تاریخ ہے1963سے قبل صوبہ بلوچستان میں پولیس کا کوئی تربیتی ادارہ موجود نہیں تھا اس ادارہ میں اب تک تقریباً 56,000سے زاہد آفیسران و اہلکاران تربیت حاصل کرچکے ہیں اس سے پیشتر ریکروٹس سند ھ اور پنجاب وغیرہ ٹریننگ کیلئے جاتے تھے لیکن مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان میں ایسے کالجوں کا قیام ایک حوصلہ افزا عمل ہے جس سے ایک معیاری تربیت ان کی دہلیز پر مہیاتاہم اس میں مزید بہتری لاءجا رہی ہے۔ بین الاقوامی امداد اور بلوچستان حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ کے باعث آج اس کالج میں تعمیرات کا کام ہورہے ہیں اور مزید ہمارے ہاسٹلز و دیگر سہولیات مل رہی ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں لوگ شہید ہوئے تھے پولیس اپنے آپ کو کہیں بند نہیں کر سکتے کیونکہ وہ عوام کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں۔ آئی جی پولیس نے ریکروٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مہذ ایک زبانی حلف نہیں ہے بلکہ وعدہ ہے ایک بندھن ہے اور سب سے بڑ کر ملک سے وفاداری اور عوام کی خدمت کا ارادہ اور اعادہ ہے۔ یہ بات ذہن میں ہو کہ ہم نے اس ے اس صوبہ کی مستقبل کی امن و امان کی پوری کی پوری ذمہ داریاں لینی ہیں اور ہم نے اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہیں کرنا ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج کیلئے ایک ایمبولینس کا اعلان کیا اور کالج کے لئے نئے ہاسٹلز بنانے اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائ۔ کم وسائل اور مسائل ہونے کے باوجود اچھا انتظام کرنے پر کمانڈ نٹ پی ٹی سی کو شا باش دی۔آخر میں پولیس کمانڈر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چونکہ بلوچستان کے امن و امان کا تعلق بلوچستان پولیس سے جڑا ہوا ہے اور ہمیں بھی اپنے دل و جان سے تیا ر ہنا ہوگا اور چونکہ ہم ایک جذبے سے جڑ ے ہوئے ہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے آپ بلوچستان پولیس کے ناموس کی علامت ہیں آپ سے بڑی امید یں وابستہ ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مضبوط حکمت عملی و عزم کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ آئی جی پولیس بلوچستان گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر نے ہمیشہ پولیس فورس کو سپورٹ کیا ہیں آخر میں تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے آفیسران کو داد دیتا ہوں اور ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر میں آپ سب کو پھر مبارک باد پیش کر تا ہوں اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ اپنے محکمہ کےلئے ایک قیمتی ا ثا ثہ ثابت ہو ں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں