حماس رہنماایک سال کی انتظامی حراست کے بعد رہا

طوباس (صباح نیوز)اسرائیلی حکام نے ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کی رہنما فازع صوافطہ کو طوباس سے رہا کر دیا۔حماس ر ہنما صوافطہ کے اہل خانہ نے ان کی درخواست پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رہائی کے موقع پراستقبالیہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔ صرف ان کے والد صدقی صوافطہ گھر پر انہیں مبارک باد دینے کے لئے پہنچے تھے۔صوافط کو ایک سال قبل اس وقت انتظامی حراست میں لیا گیا تھا جب قابض فوج کے ایک فوجی دستے نے طوباس گورنری میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔قابض فورسز نے تقریبا دو سال قبل رہنما فازع صوافطہ کو انتظامی حراست کے بعد رہا کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں