سنگین غداری کیس، بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (این این آئی) پی ٹی آئی کے چےئر مین سابق وزیراعظم عمران خان کو سنگین غداری کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر سنگین غداری کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد عامر نواز رنا پر مشتمل بنچ نے کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امان اللہ کنرانی پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کو نوٹسز جاری کردئےے اور کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مقتول وکیل عبدالرزاق شر نے آئینی درخواست دائر کی تھی تاہم انکے قتل کے بعد انکے وکیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کیس کی پیروی کرتے ہوئے درخواست گزار بنے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں