اٹک ،آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور جاں بحق
اٹک (صباح نیوز)اٹک میں کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، ڈرائیورجھلس کر جاں بحق اور ہیلپر زخمی ہوگیا۔اٹک میں کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ رضا کاروں نے آگ پر قابو پالیا، آگ پھیلنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ واقعہ میں جھلس کر آئل ٹینکر ڈرائیور 35 سالہ خورشید عالم جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ہیلپر 25 سالہ الطاف حسین شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں زخمی ہیلپر کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
Load/Hide Comments


