جناح ہاؤس حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے جناح ہائوس میں جلائو گھیرائواور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی درخواست جج عبہرگل نے سماعت کی ۔عدالت نے حکام کو 4روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو لاہور کے جناح ہائوس میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ،انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے شوہر کی پیشی کے موقع پر ملاقات کے لئے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں