گوادر، کنٹانی میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے کشتیوں سے بھتہ لینے کی شکایات
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کنٹانی میں کوسٹ گارڈ کی زیادتی اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ کنٹانی ھور میں کوسٹ گارڈ کشتیوں کو بلاوجہ پکڑ کر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کررہی ہے، جبکہ پیسے دینے والوں کی کشتیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ڈی سی گوادر کہتے ہیں کہ کنٹانی ھور انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے اگر انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے تو کوسٹ گارڈ والے کیوں بھتہ مانگ رہے ہیں۔ اس حوالے سے کنٹانی بارڈر کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے اگر کشتیوں سے بھتہ لینا بند نہ کیا تو مجبوراً مولانا ہدایت رحمن کیساتھ مل کر شدید احتجاج کریں گے۔
Load/Hide Comments


