وڈھ میں فریقین نے مورچے چھوڑ کر بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے کردیے
وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ میں فریقین کی رضا مندی سے دونوں جانب کے فرنٹ لائن کے مورچے خالی کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے کردئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ٹیم و دیگر ثالثین کی امن کے لئے کوششوں کے بعد پہلا قدم، دونوں فریقین کی رضا مندی سے وڈھ شہر اور مین روڈ سے اسلحہ بردار افراد پیچھے ہٹا دیے گئے اور فرنٹ لائن کے مورچے بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کے حوالے کردیے گئے۔ مذکورہ اقدامات کے بعد کسی حد تک تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔
Load/Hide Comments


